کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

اکتوبر 26, 2022 < 1 min

ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Reading Time: < 1 minute

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں ایک اور آپ سیٹ ،آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

158 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست ہوئی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا،1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی۔

بعدازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 19.2 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے جبکہ پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ نے کھیلتے ہوئے 14.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے،پھر بارش سے میچ میں خلل پڑا اور پھر میچ ڈک ارتھ لوئس میتھڈ کے تحت ختم کر دیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے