کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

اکتوبر 27, 2022 < 1 min

ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Reading Time: < 1 minute

ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی ہے۔

گروپ ٹو کے چھٹے میچ میں پاکستان کی ٹیم 131 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کے خلاف سات وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے، انہیں ایونز نے چار رنز پر آوٹ کیا۔ محمد رضوان کو مزاربانی نے 14، شاداب خان، حیدر علی اور شان مسعود کو سکندر رضا نے 17، 0 اور 44 رنز پر آوٹ کیا۔
زمبابوے کی اننگز

جمعرات کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ٹاس جیت کر زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

زمبابوے نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز بنائے۔

شان ولیمز 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ شاداب خان نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی جانب سے کریگ اروائن اور ویسلے مدھویرے نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا اور پرتھ کی تیز وکٹ پر پاکستان پیسرز کو خوب چوکے لگائے۔

زمبابوے کے اوپنرز کے اپنی ٹیم کو 42 رنز کا آغاز دیا جس کے بعد حارث رؤف نے کریگ اروائن کو پویلین روانہ کر دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے