ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش کو شکست
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلیا میں جاری ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.
بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا۔
بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا.
گرین شرٹس نے 128 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شان مسعود 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ناسم احمد نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو ان کی عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
Array