بٹلر اور ہیلز نے انڈیا کو رُلا دیا، انگلینڈ فائنل میں
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد انڈیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کیے۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
انگلش ٹیم کے اوپنرز جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے انڈین بولرز کو گیند بازی بھلا دی۔
ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 جبکہ بٹلر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں.
یہ انڈین ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی ہے جہاں وہ مقابلہ ہی نہ کر سکی.
Array