بٹلر اور ہیلز نے انڈیا کو رُلا دیا، انگلینڈ فائنل میں
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد انڈیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کیے۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
انگلش ٹیم کے اوپنرز جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے انڈین بولرز کو گیند بازی بھلا دی۔
ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 جبکہ بٹلر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں.
یہ انڈین ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی ہے جہاں وہ مقابلہ ہی نہ کر سکی.

