کھیل

پاکستان کو شکست، انگلینڈ ٹی20 ورلڈ کپ جیت گیا

نومبر 13, 2022 < 1 min

پاکستان کو شکست، انگلینڈ ٹی20 ورلڈ کپ جیت گیا

Reading Time: < 1 minute

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

انگلش ٹیم نے 138 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بین سٹوکس نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی بلے باز پہلے کھیلتے ہوئے انگلش ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے تھے.

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز ناکام رہے۔ افتخار احمد بغیر کوئی رنز بنائے اور محمد نواز پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ شان مسعود نے 38 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 28 رنز سکور کر سکے۔

انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف ملا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے