فیفاورلڈکپ،سوئزرلینڈ کو شکست،برازیل پری کواٹر فائنل میں پہنچ گیا
Reading Time: < 1 minuteقطر میں جاری فیفاورلڈکپ کے ایک میچ نے برازیل نے سوسوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
برازیل کی ٹیم دو میچز میں چھ پوائنٹس لیکر گروپ میں سر فہرست ہے۔گروپ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف فتح کے بعد برازیل نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔برازیل ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے سب سے زیادہ میچز میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
برازیل 2002 سے 2022 تک چھ عالمی کپ کے گروپ اسٹیج کے سترہ میچز میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے۔
Array