اہم خبریں متفرق خبریں

رائٹ کے بعد رانگ برادرز، سائیکل کو اُڑانے والے کون ہیں؟

دسمبر 13, 2022 2 min

رائٹ کے بعد رانگ برادرز، سائیکل کو اُڑانے والے کون ہیں؟

Reading Time: 2 minutes

رائٹ برادران نے جہاز کے تصور کو تعبیر دینے کی کوششیں کی تھی اور اب سائیکل پر بڑے بڑے پَر لگا کر جہاز کی طرح اڑانے والے چند افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےجن کا ازراہ مذاق رانگ برادرز کہا جا رہا ہے.

ٹوئٹر پر محمد جمشید نامی صارف نے اڑنے والی سائیکل کی ویڈیو شیئر کی۔

چند سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سائیکل جو کہ شیشے کے باکس میں بند ہے، پر ایک شخص بیٹھا زور زور سے پیڈل چلا رہا ہے۔

سائیکل پر جہاز کی طرح کے پر لگائے گئے ہیں جبکہ پیڈل چلنے پر پیچھے لگا بڑا پنکھا تیزی سے گھوم رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کچھ افراد بھاگ بھی رہے ہیں اور ایک موقع ایسا آتا ہے کہ جب تیزی سے چلتے پیڈلز کی مدد سے گھومنے والا پنکھا بہت تیز ہو جاتا ہے اور سائیکل ہوا میں تین چار فٹ تک بلند ہو جاتی ہے تاہم جلد ہی واپس رن وے پر واپس آ جاتی ہے۔

یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کر گئی۔

جمشید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ’یہ شخص سائیکل چلاتے ہوئے جہاز اڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا .

اسی طرح صارفین اس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

جن میں کچھ حیرت پر مبنی تھے جیسے ’ارے یہ کیا ہو رہا ہے، سٹرینج، بائیسیکل از فلائنگ‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت خوب، لیکن مزید پاور کی ضرورت ہے جو انسانی پیروں سے ممکن نہیں۔ بہرحال کوشش اچھی ہے اور ڈیزائن بھی۔‘

ایک اور صارف نے تعریف کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ ’میرے خیال میں گیئرز میں تھوڑی سی تبدیلی کی جائے تو مزید بہتر کام کر سکتا ہے۔‘

اسی طرح ایک اور صارف نے تجویز دی کہ ’پیروں سے چلانے کے بجائے الیکٹرک موٹر لگا لی جائے تو بہتر ہو جائے گا۔‘

سوشل میڈیا پر اتنی توجہ حاصل کرنے کے بعد بھی یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور سائیکل کو جہاز کی طرح اڑانے کی کوشش کرنے والے لوگ کون ہیں اور یہ تصدیق بھی نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیو اصلی ہے اور اس میں کوئی کیمرہ ٹرکس استعمال نہیں کیے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے