مراکش کو شکست، فرانس فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں
Reading Time: < 1 minuteقطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس نے دوسرے سیمی فائنل میں مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
فرانس کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز نے جبکہ دوسرا گول دوسرے ہاف میں کھیل کے 79 منٹ میں رینڈل کولو نے کیا۔
ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ مراکشی ٹیم اب تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا سے مقابلہ کرے گی۔
Array