کھیل

ریفری کے ’غلط فیصلے‘، مراکش فٹ بال فیڈریشن کا فیفا سے احتجاج

دسمبر 16, 2022 < 1 min

ریفری کے ’غلط فیصلے‘، مراکش فٹ بال فیڈریشن کا فیفا سے احتجاج

Reading Time: < 1 minute

مراکش کی فٹ بال فیڈریشن نے فرانس اور مراکش کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل کے میچ کے دوران ریفری کے ’غلط فیصلوں‘کے خلاف فیفا سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

بدھ کو کھیلے گئے میچ میں فرانس نے مراکش کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

مراکش فٹ بال فیڈریشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میکسیکو کے ریفری سیزر راموس نے میچ کے پہلے ہاف میں جب فرانسیسی کھلاڑی تھیو ہرنینڈز نے مراکش کے کھلاڑی سوفیان بوفال کے خلاف فاؤل کیا تو وہ مراکش کو پینلٹی کک دینے میں ناکام ہوئے۔

بیان کے مطابق فاؤل پر مراکش کو پینلٹی کک ایوارڈ کرنے کے بجائے ریفری نے بوفال کو ہی ییلو کارڈ جاری کیا۔

مراکش فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ متبادل کھلاڑی کو نیچے گرانے پر بھی میچ کے آفیشل اس کو دوبارہ دیکھنے میں بھی ناکام ہوئے۔

بیان میں مزید کہنا ہے کہ ’رائل مراکشی فٹ بال فیڈریشن نے متعلقہ باڈی کو لکھا ہے کہ وہ ریفری کے فیصلوں پر نظرثانی کریں جن کی وجہ سے مراکش دو پینلٹی ککس سے محروم ہوا جو کہ پینلٹی بنتے تھے۔‘

’ہمیں حیرت ہے کہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری بھی اس صورتحال میں بروقت ردعمل نہیں دے سکا۔‘

مراکش کی ٹیم کانسی کے تمغے کے لیے سنیچر کو کروشیا کا مقابلہ کرے گی۔

توقعات کے برعکس مراکش نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بلجیئم، سپین اور پرتگال کی مضبوط ٹیموں کو شکست دی۔

اگر تیسری پوزیشن کے میچ میں مراکش کروشیا کو ہرانے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی افریقی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتے گی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے