مغرب روس کو ’تقسیم کرنے‘ کی کوشش کر رہا ہے: صدر پوتن
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے الزام لگایا ہے کہ مغرب روس کو ’تقسیم کرنے‘ کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوکرین پر حملے کا مقصد ’روسی عوام کو متحد کرنا‘ ہے۔
صدر پوتن نے یوکرین کی خودمختاری کو نظرانداز کر کے پڑوسی ملک پر حملے کو جواز فراہم کرنے کے لیے ’تاریخی روس‘ کے تصور کو دلیل یہ دینے کے لیے استعمال کیا کہ یوکرینی اور روسی ایک ہی لوگ ہیں۔
اتوار کے روز نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں ولایمیر پوتن نے مزید کہا کہ روس کے ’جغرافیائی سیاسی مخالفین، تاریخی روس کو توڑنا چاہتے ہیں۔‘
’تقسیم کرو اور فتح کرو، یہ وہی ہے جسے وہ ہمیشہ پُورا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
روسی صدر نے بتایا کہ ’تاہم ہمارا مقصد مختلف ہے، ہمارا مقصد روسی عوام کو متحد کرنا ہے۔‘

