عالمی خبریں

’لَو جہاد‘ والوں کے لیے چاقو تیار رکھیں، انڈین سیاستدان کی مسلمانوں کو دھمکی

دسمبر 28, 2022 < 1 min

’لَو جہاد‘ والوں کے لیے چاقو تیار رکھیں، انڈین سیاستدان کی مسلمانوں کو دھمکی

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر مسلمانوں کو دھمکی دی ہے.

پرگیا سنگھ ٹھاکراشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں.

اتوار کو کرناٹک میں ایک جلسے کے دوران کی گئی تقریر میں بی جے پی کی بھوپال سے منتخب رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے مسلمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’لَو جہاد کرنے والوں کو لَو جہاد جیسا جواب دو۔ اپنی لڑکیوں کو محفوظ رکھو۔‘

بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں کا یہ دعویٰ ہے کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر ان سے شادی کر لیتے ہیں اور ان سے جبری طور پر مذہب تبدیل کرواتے ہیں اور اسی کو انھوں نے ’لَو جہاد‘ کا نام دیا ہے۔

پرگیا سنگھ ٹھاکر نے جلسے میں بیٹھے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے گھر میں ہتھیار رکھو۔ اور کچھ نہیں تو اپنے گھر میں سبزیاں کاٹنے والے چاقو ہی تیز رکھو۔‘

بی جے پی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ’ہمارے گھروں میں بھی سبزی کاٹنے کے لیے ہتھیار تیز ہونا چاہیے۔ جب ہماری سبزی اچھے سے کٹے گی تو پھر دشمنوں کے منہ اور سر بھی اچھے سے کٹیں گے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے