عالمی خبریں

آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، چار افراد ہلاک

جنوری 2, 2023

آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، چار افراد ہلاک

آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق حادثہ سیاحتی مقام گولڈ کوسٹ میں پیش آیا۔

تصاویر میں ایک ہیلی کاپٹر کو مکمل تباہ جبکہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچتے دکھایا گیا ہے۔

مشہور سمندری سیاحتی مقام سی ورلڈ میرین تھیم پارک میں حادثے کے مقام پر پولیس اور ریسکیو ورکرز بڑی تعداد میں پہنچے۔

ہیلی کاپٹرز ٹکرانے کے بعد کریش لینڈنگ کر گئے تاہم سوار افراد کو بچایا نہ جا سکا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے