اہم خبریں متفرق خبریں

پارٹی اب مریم نواز چلائیں گی، ن لیگ کی چیف آرگنائزر مقرر

جنوری 3, 2023 2 min

پارٹی اب مریم نواز چلائیں گی، ن لیگ کی چیف آرگنائزر مقرر

Reading Time: 2 minutes

اتحادی حکومت میں شامل جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے مریم نواز شریف کو نہ صرف پارٹی میں سینیئر نائب صدر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے بلکہ انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی 30 سالہ سیاسی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی خاتون کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنایا گیا ہے۔

چیف آرگنائزر کے طور پر اب ان کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ پارٹی کی تنظیم نو بھی کر سکیں گی اور پارٹی کے انتخابات بھی کال کر سکیں گی۔ اس سے پہلے وہ پارٹی کے 16 نائب صدور میں سے ایک تھیں۔

مریم نواز سے پہلے مسلم لیگ ن کے پارٹی نظم کے مطابق سینیئر نائب صدور کی تعداد چار تھی۔ شاہد خاقان عباسی، سردار یعقوب ناصر، پیر صابر شاہ اور سرتاج عزیز عہدوں کے اعتبار سے پارٹی صدر شہباز شریف کے بعد آتے ہیں۔ اب ان کے ساتھ پانچویں نائب صدر کے طور مریم نواز شریف کی اضافہ ہوا ہے۔

تاہم مریم نواز کو اضافی طاقت پارٹی کے چیف آرگنائزر کے طور موجود ہے۔ اس سے پہلے یہ عہدہ پارٹی میں موجود نہیں تھا۔

پارٹی کا صدر ہی پارٹی کا چیف آرگنائزر تصور ہوتا تھا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ان دو عہدوں کے بعد پارٹی عملی طور پر مریم نواز کے ہاتھ میں آ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن نظریاتی طور پر سینٹر رائٹ یا دائیں بازو کی جماعت سمجھی جاتی ہے۔ جس نے حالیہ تاریخ میں خواتین کو کلیدی عہدے اور سیاسی فضا فراہم کی۔ پارٹی کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب ہیں تو پنجاب میں پارٹی کی ترجمان عظمیٰ بخاری ہیں۔

مریم نواز ان دنوں لندن میں قیام پزیر ہیں جہاں مسلم لیگ کے پارٹی قائد نواز شریف پہلے ہی علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کی بنیاد 1993 میں نواز شریف نے رکھی تھی۔ تاہم جب ان کو سپریم کورٹ نےایک مقدمے میں نہ صرف وزیراعظم کے عہدے سے برخواست کیا بلکہ تاحیات کسی عوامی عہدے کے لیے ناہل قرار دیا۔ جس کے بعد وہ جب پارٹی کے صدر بنے تو ملک کی سپریم کورٹ نے انہیں اس عہدے سے بھی ہٹا دیا۔ وہ قانونی پر خود کوئی عہدہ نہیں لے سکتے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے