عالمی خبریں

افغان طالبان نے ثابت کیا کہ وہ وعدے پورے کرنے کے قابل نہیں: امریکہ

جنوری 5, 2023

افغان طالبان نے ثابت کیا کہ وہ وعدے پورے کرنے کے قابل نہیں: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کا پناہ حاصل کرنا سب کے لیے باعث تشویش ہے اور طالبان نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اس حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنے کے قابل نہیں یا کرنے پر رضامند نہیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں طالبان نے یہ عہد کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی دہشت گردوں کو افغانستان میں آزدانہ طور پر سرگرم نہیں ہونے دیں گے۔‘

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کا دہشت گردوں کو پناہ دینا پاکستان اور امریکہ دونوں کے لیے تشویش کا سبب ہے، اس حوالے سے موجود خطرات کے باعث پاکستان نے بھی بہت نقصان اٹھایا ہے اور ان میں سے اکثر خطرات نے افغانستان میں ہی جنم لیا۔

’اس لیے ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر صدر بائیڈن نے یکطرفہ طور پر بھی کارروائی کرنے کا عہد کیا ہے جیسا کہ ہم نے کچھ ماہ پہلے ایمن الظواہری کے کیس میں کیا تھا، کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے ان خطرات کو ختم کیا جائے جو امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے مفادات کے لیے باعث خطرہ ہو سکتے ہیں۔‘ 

ان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان کا دہشت گرد گروپوں کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنا امریکہ اورپاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے