توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل، عمران خان اور وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی مقامی عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کے ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اُن کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
پیر کو درجنوں دیگر وکلا نے عدالت میں عمران خان کی جانب سے اُن کے وکیل کی لاہور میں مصروفیت کا بتایا۔
جج ظفر اقبال نے پوچھا کہ علی ظفر کا اس مقدمے میں وکالت نامہ کہاں ہے؟
جج ظفر اقبال نے پوچھا کہ ملزم کہاں ہے آج اس کی طلبی تھی، اس پر جونئیر وکلا نے عدالت کو مطلع کیا کہ سینئیر وکیل ٹریفک میں پھنسے ہیں وہ آ کر عدالت کو آگاہ کریں گے.
جج نے کہا کوئی درخواست وغیرہ ہی دے دیں۔ ملزم کی پیشی سے استثنی کی درخواست کہاں دی گئی ہے؟
اس پر فین کلب کے وکلا ایک دوسرے کی جانب دیکھتے رہے۔
بعد ازاں وکیل بابر اعوان نے پیش ہو کر بتایا کہ ملزم اگلی سماعت پر پیش ہوں گے جس پر عمران خان کی ضمانت کی 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے مقدمہ ملتوی کر دیا گیا۔