زندگی اب عذاب ہے اور خدا لاجواب ہے: ایک تصویر کہہ گئی
Reading Time: < 1 minuteترکی اور شام میں زلزلے نے ہزاروں انسان نگل لیے اور ہزاروں عمر بھر کے لیے معذور ہو گئے۔
مگر اس تصویر میں ایک موت کا ہاتھ ایک زندگی کے ہاتھ میں ہے۔
اب زندگی کے ہاتھ اس موت کے ہاتھ کے ساتھ جانے کے لیے دُعا مانگنے کے لیے اُٹھتے ہوں گے۔
دُعا جو خالق سے مانگی جاتی ہے مگر اس تصویر میں موجود مخلوق پھٹے دل سے اب شکوہ کرے یا موت مانگے؟ وہ موت جو اُس کی سب سے پیاری ہستی کو لے گئی۔
ایک باپ کے ہاتھ میں ملبے تلے دبی بیٹی کا ہاتھ کس کرب کا اظہار ہے۔ مگر اظہار ہے ہی کب۔ یہ تو فقط سوال ہے۔
جون ایلیا نے کہا تھا:
دہر آشوب ہے سوالوں کا
اور خدا لاجواب ہے سو ہے
کس میں ہمت ہے کہ اس باپ کو کہے صبر کرے کیونکہ خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
اس باپ کی زندگی کیا اب ایک عذاب نہیں؟
Array