ایف نائن پارک ریپ کیس، پولیس نے ملزمان کو جعلی مقابلے میں قتل کیا: متاثرہ لڑکی کی وکیل
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ریپ کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کی وکیل ایمان زینب مزاری نے کہا ہے کہ پولیس نے ریپ کیس کے ملزمان کو جعلی مقابلے میں قتل کیا۔
جمعے کو پریس کانفرنس میں ایمان مزاری نے بتایا کہ
ایف نائن پارک میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی وکیل ایمان مزاری کی نیوز کانفرنس ایس ایس پی سے کیس کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کرتی رہی مگر وہ دستیاب نہیں ہوئیں۔
ایمان مزاری نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو پکڑے گئے ملزمان کی شناخت کے لیے تھانے بلایا گیا۔
ایمان مزاری نے بتایا کہ اُن کی کلائنٹ نے گرفتار ملزمان کی تصدیق کی۔ پندرہ فروری کو گرفتاری ہو گئی تھی مگر ٹویٹ کیا گیا کہ ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ایمان مزاری نے کہا کہ ملزمان کو ٹرائل سے قبل ہی جعلی پولیس مقابلہ میں مار دیا گیا، ملزمان نے ٹرائل کے دوران انکشافات کرنے تھے کہ وہ اور کتنے جرائم میں ملوث رہے۔