جعلی پولیس مقابلوں کے لیے بدنام راؤ انوار کا مقدمہ،وزارت داخلہ کو نوٹس
پشتون نوجوان نقیب اللہ کے ماورا عدالت قتل کے الزام میں عدالت سے بری ہونے والے سابق ایس ایس پی کراچی راؤ انوار کی بیرون ملک جانے پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔
پیر کو درخواست کی سماعت کرنے والے تین رکنی عدالتی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل تھے۔
راؤ انوار کی درخواست کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کی وجہ سے اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے استدعا کی ہے کہ مقدمے سے بری ہونے کے بعد اُن کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

