پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ، 25 گرفتار

فروری 28, 2023

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ، 25 گرفتار

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد 25 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی 353/7ATA اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحے سمیت افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ایک منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔

جاری کیے بیان کے مطابق 25 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتاریوں کے لیے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کررہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کے لیے اکسایا اور توڑ پھوڑ کے لیے آمادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ پولیس نے حکمت عملی سے ہائی کورٹ میں ایسے کسی ممکنہ اقدام کو روکا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے