پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کے الیکشن، 90 دن میں کرانے کا حکم
پاکستان کی سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کے الیکشن کے از خود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے 90 دن میں ان صوبوں میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مشاورت سے صدرِ مملکت پنجاب جبکہ خیبرپختونخوا کے گورنر اپنے صوبے میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔
تاہم عدالت نے پنجاب میں صدر کی جانب سے دی گئی 9 اپریل کی تاریخ کوحتمی قرار نہیں دیا.

