یوٹیوب تجزیہ کار جنرل امجد شعیب مقدمے سے بری، رہائی کا حکم
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق جنرل اور یوٹیوب پر تحریک کی حمایت میں تجزیے کرنے والے امجد شعیب کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو عوام اور سرکاری ملازمین کو حکومت کے خلاف اکسانے کے الزام میں درج مقدمے سے بری کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔
امجد شعیب کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا اور ان پر عوام اور سرکاری ملازمین کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام تھا۔
ان کے خلاف اسلام آباد کے مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

