پاکستان

پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو، صدر کا اعلان

مارچ 3, 2023

پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو، صدر کا اعلان

پاکستان کے صدر عارف علوی نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 30 اپریل بروز اتوار عام انتخابات کرانے کا اعلان کیاہے۔

جمعے کو صدر مملکت کے دفتر سے جاری ہونے کیے بیان کے مطابق صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابات کے لیے صدر مملکت کو 30 اپریل سے سات مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے جس میں صوبہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل سے سات مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق جمعے کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کے علاوہ سینیئر افسران  نے شرکت کی۔

’صدر مملکت  کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے