پاکستان

لگتا ہے آرمی چیف مجھے دشمن سمجھ رہے ہیں: عمران خان

مارچ 3, 2023

لگتا ہے آرمی چیف مجھے دشمن سمجھ رہے ہیں: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، کوئی یہ سمجھتا ہے گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہو سکتا۔

جمعے کو لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ اب اسٹیبلشمنٹ میں سے کوئی اُن سے بات کرنے کو تیار نہیں تو وہ کیا کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے وہ آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ چیلنج کرتے مجھ اور اہلیہ پر ایک کرپشن کا کیس ثابت کر دیں، آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔

عمران خان کے مطابق ایسے لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہی میرا ساتھ چھوڑ دیں، اب ہم نے پرویز الہی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ بےوفائی نہیں کر سکتا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے