عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل
پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔
لائسنس کی معطلی کے بعد چینل کی نشریات کیبل اور سیٹلائٹ کے ذریعے ناظرین تک نہیں پہنچ رہیں تاہم انٹرنیٹ پر جاری ہیں۔

