ٹوئٹر کا بلیو چیک مارک، پاکستانی صارفین کتنے ہزار میں خرید سکتے ہیں؟
Reading Time: 2 minutesسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اکاؤنٹس کی تصدیق اور بلیو چیک مارک (بلیو ٹِک) حاصل کرنے کے لیے نیا پلان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق سالانہ اور ماہانہ پلان کے تحت ادائیگی کر کے بلیو چیک مارک تصدیق کے بعد حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے ویریفائیڈ فون نمبر ہونا لازمی ہے۔
سالانہ پلان کے تحت ایک سال میں ڈیسک ٹاپ پر 23 ہزار 700 پاکستانی روپے ادا کرنا ہوں گے جو ایک ماہ کے ایک ہزار 975 روپے بنتے ہیں۔
فون پر یہ سروس حاصل کرنے کے لیے سالانہ 32 ہزار 500 روپے دینا ہوں گے.
ایلون مسک سستی الیکٹرک گاڑیوں کا اعلان کریں گے
جو صارفین ماہانہ پلان خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں ماہانہ بنیاد پر 2 ہزار 250 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
ٹوئٹر نے بلیو چیک والے صارفین کے لیے کچھ نئے فیچرز متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کب میسر ہوں گے۔
ویسے تو سبسکرپشن پلان کے تحت بلیو چیک حاصل کرنے والے صارفین کو اپنی ٹویٹس ایڈیٹ کرنے کے علاوہ 1080 پکسلز والی ویڈیو اپلوڈ کرنے کی سہولت پہلے سے ہی حاصل ہے۔
نئے فیچرز کے تحت تصدیق شدہ اکاؤنٹس والوں کو دیگر صارفین کے مقابلے میں اپنی ٹائم لائن پر 50 فیصد کم اشتہارات نظر آئیں گے۔
جبکہ بلیو چیک والے اکاؤنٹس سے کی گئی ٹویٹس کو ترجیح دی جائے گی اور ٹائم لائنز پر وہ زیادہ نمایاں ہوں گی۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹس ’فیس بک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ نے صارفین کو ماہانہ فیس کے بدلے میں ویریفائیڈ اکاؤنٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اب فیس بک صارفین کو اپنا اکاؤنٹ ویریفائی کرانے کے لیے 11 اعشاریہ 99 ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہو گی۔
نئی سبسکرپشن صرف 18 برس سے زائد عمر کے صارفین کو فراہم کی جائے گی تاہم کاروباروں کے لیے ابھی یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔