چیف جسٹس نے اکثریت دکھا دی، 8 رُکنی بینچ تشکیل
پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی اکثریت دکھا دی۔
بدھ کی شام سوموٹو اختیار کے حوالے سے دائر درخواستوں پر آٹھ رُکنی بینچ تشکیل دیتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے سات ہم خیال ججوں کو شامل کیا ہے۔
پارلیمنٹ سے منظور کیے گئے بِل کو چودھری غلام حسین سمیت چھ درخواستوں گزاروں نے چیلنج کیا تھا جس پر جمعرات کو سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

