پاکستان

بدنام زمانہ اخبار کے دفتر میں مساج کرنے والا نوجوان قتل، لاش جلا دی گئی

اپریل 20, 2023

بدنام زمانہ اخبار کے دفتر میں مساج کرنے والا نوجوان قتل، لاش جلا دی گئی

پاکستان میں جرائم کی خبروں اور بلیک میلنگ کے لیے بدنام اخبار روزنامہ صحافت کے دفتر میں مساج کرنے والے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاون پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔

مقدمہ مقتول گل محمد کے بھائی شان محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس نے بتایا کہ اُن کا بھائی فیض آباد میں مساج کا کام کرتا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مقتول گل محمد منگل کی شب اخبار کے دفتر کام پر گیا، رات بھر رابطہ نہ ہونے پر بدھ کی صبح تلاش کرتے اخبار کے دفتر گئے۔

مدعی کے مطابق اخبار کے دفتر میں بھائی کی جلی ہوئی لاش پڑی تھی جس کی کپڑوں سے شناخت کی۔

مدعی نے پولیس کو بتایا کہ بھائی کو کسی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اگ لگا کر قتل کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے