عدالتی اصلاحات بل اب قانون بن چکا ہے، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایک خط کے ذریعے سرکاری گزٹ میں شائع کرنے کے لیے عدالتی اصلاحات قانون کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر ایکٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئےسرکاری طور پر اشاعت کے لیے بھیج کرپارلیمان نے قانون سازی کے اپنے اختیار سے دستبردار ہونے سے انکارکیا ہے.

