اہم خبریں متفرق خبریں

ناران روڈ پر گلیشیرز ٹوٹنے کا سلسلہ جاری، سڑک ٹریفک کے لیے بند

اپریل 30, 2023 < 1 min

ناران روڈ پر گلیشیرز ٹوٹنے کا سلسلہ جاری، سڑک ٹریفک کے لیے بند

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام کاغان کے قریب گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے اور کاغان سے ناران جانے والی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد نے کہا ہے کہ سیاح کاغان تک سفر کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیاح ناران کے سفر سے گریز کریں۔


محمد سعد کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، این ایچ اے، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، ٹورازم اتھارٹی اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

ناران روڈ پر چٹہ کٹھہ کے مقام پر گلیشیر ہٹانے اور روڈ صفائی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

گوریہ چھنچ ناران کے مقام پر دوسرے بڑے گلیشیر سے بھی راستہ بند ہے۔

گوریہ چھنچ پر اس گلیشیر کی صفائی کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے مطابق کسی بھی معلومات یا ہنگامی صورت حال میں سیاح ٹورازم ہیلپ لائن1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

سیاحت سے متعلق آگاہی معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر باقاعدگی سے شائع کی جا رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے