اہم خبریں متفرق خبریں

فنڈز نہ سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی، 14 مئی کا فیصلہ واپس لیں: الیکشن کمیشن پھر عدالت میں

مئی 3, 2023

فنڈز نہ سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی، 14 مئی کا فیصلہ واپس لیں: الیکشن کمیشن پھر عدالت میں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

بدھ کو دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ وہ چار اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا ہے کہ انتخابات کرانے کے لیے فنڈز اور سکیورٹی اہلکار نہیں مل سکے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اگلے 10 دن کے اندر بڑے پیمانے پر اقدامات کے لیے وسائل موجود نہیں اس لیے 14 مئی کو پنجاب میں پولنگ کا انعقاد ممکن نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے