پی ڈی ایم کا اسلام آباد میں احتجاج، کارکن رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل
پاکستان میں حکمران اتحاد (پی ڈی ایم) کے اسلام آباد میں احتجاج کے آغاز میں ہی کارکن رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں۔ تاحال صورتحال پرامن ہے۔
ترجمان نے عوام سے گذارش کی کہ پرامن رہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔
پولیس نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن رہیں.
پولیس کے مطابق دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں۔عوام سے گذارش ہے کہ اجتماع والے مقامات سے دور رہیں۔

