اہم خبریں متفرق خبریں

فواد چوہدری کو جیل میں کن حالات کا سامنا، کس سے ملاقات ہوئی؟

مئی 16, 2023

فواد چوہدری کو جیل میں کن حالات کا سامنا، کس سے ملاقات ہوئی؟

ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد نظربند پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔

منگل کو کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آٹھ سے دس ہزار لوگ گرفتار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کا نقصان ہو رہا ہے، معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے۔

فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ فوج کے مطابق ان افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے؟

فواد چوہدری کا جواب تھا کہ اپنے لوگوں کے خلاف کیسے مقدمات چلائیں گے، سیاسی درج حرارت نیچے نہیں آ رہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اُن کو سی آئی اے بلڈنگ میں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا، واش روم بھی ادھر ہی تھا برے حالات تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اُن کی جماعت کی دیگر قیادت اڈیالہ جیل میں ہے۔

قبل ازیں فواد چوہدری سے عدالت کے اندر آتے ہوئے سوال کیا گیا کہ اُن کی جیل میں کوئی اہم ملاقات ہوئی؟

فواد چوہدری نے کہا کہ جیل مین ملاقاتیں ہوتیں تو یہ حالات ہوتے؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے