اہم خبریں متفرق خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب کا ”گُڈ ٹو سی یو“، قہقہے

مئی 17, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب کا ”گُڈ ٹو سی یو“، قہقہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مسکراتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے مخاطب ہو کر کہا: آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو،، عدالت میں قہقہے بلند ہو گئے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود فواد چودھری کی گرفتاری کی کوشش پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے سربراہ کی عدالت میں پیشی پر ابتدائی ریمارکس سے ہی ماحول خوشگوار ہو گیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعدیہ جملہ مذاق بن چکا ہے.

چیف جسٹس عمر عطا نے عمران خان کی پیشی پر گڈ ٹو سی یو کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.

چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی تھی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے