مریم کے پاپا ۔۔۔ نعرے لگنے پر کیپٹن صفدر کا غصہ اور چیلنج
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی لاہور میں عدالت پیشی کے دوران تحریک انصاف کے ایک کارکن کی نعرے بازی پر مشتعل ہو گئے۔
جمعے کو ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے کیپٹن صفدر کو دیکھ کر آواز لگائی: مریم کا پاپا چور ہے۔
کیپٹن صفدر نعرہ سن کر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ: کتے کے بچو! جس نے ماں کا دودھ پیا وہ نیچے آئے۔
کیپٹن صفدر کی پیشی کے موقع پر لاہور کی ضلع کچری میں ہنگامہ آرائی کے دوران نعرہ لگانے پر لیگی کارکن نے وکیل سے بدتمیزی کی۔
سینیر وکیل سے بدتمیزی کرنے پر وکلا نے کارکن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ضلع کچہری لاہور میں انتشار انگیز تقریر اور پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے کے مقدمے میں ہیش ہوئے۔
کیپٹن ر صفدر نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جس کے بعد عدالت نے فریقین کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
کیپٹن صفدر نے مقدمے میں بریت کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے آیندہ سماعت26مئی تک ملتوی کر دی۔
تھانہ اسلام پورہ پولیس نے دو مقدمے درج کر رکھے ہیں۔

