پاکستان

ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر 9 ہزار میں فروخت کرنے والا گرفتار

مئی 19, 2023

ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر 9 ہزار میں فروخت کرنے والا گرفتار

پشاور کے ریڈیو پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

جمعے کو پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد فروخت کردیا تھا، اور اب ملزم کا ساتھی بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

پولیس نے ریڈیو پاکستان پشاور کا مرکزی گیٹ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گیٹ علاقہ ہشتنگری میں کباڑ کی دکان میں 9 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے مرکزی دروازے پر دھاوا بولنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے