چوہدری وجاہت نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، واپس ق لیگ میں شامل
Reading Time: < 1 minutesپاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری وجاہت حسین نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر واپس ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اُن پر بنائے گئے مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں۔
چوہدری وجاہت کے مطابق اُن کے بیٹے نے پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا اور اُن کو امید ہے کہ وہ اُن کی بات نہیں ٹالیں گے۔
ادھر ہی ٹی آئی کے مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اُن کی نظر میں سیاست کو پرامن طریقے سے ہونی چاہیے، نو مئی سے قبل میرے اوپر ایک ایف آئی آر نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کسی بھی بدامنی اور توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا۔