کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ، مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی
تحریک انصاف سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خدیجہ شاہ نے لاہور میں سی آئی اے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔
منگل کی شام لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں مطلوب خاتون ملزمہ نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کیا۔
اُن کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کئی اعلیٰ شخصیات سرگرم تھیں۔
پنجاب پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا ہے جن پر دفاعی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
تاہم سابق آرمی چیف کی نواسی خدیجہ شاہ کی تلاش گزشتہ دس دنوں سے جاری تھی کیونکہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھیں.
ان کی عدم گرفتاری سے فوج کے اس طرح کے جرائم سے منسلک کسی کے ساتھ بھی "رحم نہ کرنے” کے سخت احکامات کی نفی ہو رہی تھی.

