اہم خبریں

اینکر سمیع ابراہیم کہاں ہیں؟ عدالت میں ہر ایک بے خبر نکلا

مئی 26, 2023 < 1 min

اینکر سمیع ابراہیم کہاں ہیں؟ عدالت میں ہر ایک بے خبر نکلا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینکر سمیع اںراہیم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

جمعے کو چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا ایس ایچ او آبپارہ آئے ہیں؟

ایس ایچ او نے بتایا کہ سمیع اںراہیم کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی بیانات قلم بند ہو رہے ہیں کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

عدالت نے سوال کیا کہ جہاں سے لاپتہ ہوئے کیا اس کے قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں؟

ایس ایچ او نے جواب دیا کہ سی سی ٹی وی کیمرے چیک کر لیتے ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس، ایف آئی اے کے پاس ابھی تک سمیع اںراہیم کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اُن کی وزارت داخلہ سے کوئی بات نہیں ہو سکی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ صبح سے آپ یہاں بیٹھے ہیں یہ کوئی طریقہ تو نہیں۔

وزارت دفاع کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ شام کو پٹیشن کی کاپی ملی کچھ وقت دے دیں جواب دے دیں گے۔ پیر تک کا وقت مل جائے تو ہم رپورٹ جمع کرا دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سمیع اںراہیم صحافی ہیں روزانہ ٹی وی پر آتے ہیں ہر کوئی ان کو جانتا ہے۔

وکیل راجہ عامر عباس نے بتایا کہ صحافی سمیع اںراہیم بیمار ہیں ان کی بازیابی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے