پاکستان

پرویز خٹک بھی چھوڑ گئے، عمران خان کا ایجنسیوں پر الزام

جون 1, 2023

پرویز خٹک بھی چھوڑ گئے، عمران خان کا ایجنسیوں پر الزام

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت کے دو رہنماؤں پرویز خٹک اور اسد قیصر کو ایجنسیوں نے قید کر لیا ہے۔

جمعرات کی شب ایک ٹویٹ اور ویڈیو بیان میں عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ”میری جانب سے قائم کردہ مذاکراتی کمیٹی کے دو سینیئر اراکین پرویز خٹک اور اسد قیصر کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے ایک ملاقات کے لیے بُلایا گیا۔ اب انہیں ایک سیف ہاؤس میں غیرقانونی طور پر قید کرلیا گیا ہے اور رہائی کے بدلے تحریک انصاف چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔“

عمران خان نے کہا کہ جنگل کے قانون میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول چلتا ہے اور کمزور کے لیے کوئی تحفظ نہیں رہتا۔

ادھر صرف ایک منٹ کی پریس کانفرنس میں پرویز خٹک نے پارٹی کاعہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا اور اٹھ کر چلے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر کیا جانے والا پروپیگنڈہ درست نہیں، پارٹی کا عہدہ دوستوں سے مشاورت اور سوچ سمجھ کر کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے