پاکستان

پنجاب میں فوجی املاک پر حملے، کتنے ہزار ملوث تھے، کتنے گرفتار ہیں؟

جون 2, 2023

پنجاب میں فوجی املاک پر حملے، کتنے ہزار ملوث تھے، کتنے گرفتار ہیں؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4 ہزار 120 شرپسندوں میں سے 2 ہزار 290 کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں سے ایک ہزار 181حملہ آور گرفتار اور 71 فیصد مفرور ہیں.

فوج کے مطابق لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے 1800 شرپسندوں میں سے ایک ہزار 125 کی شناخت ہو چکی اور 513 شرپسند گرفتار کیے جاچکے ہیں.

عسکری ٹاور پر ایک ہزار شرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 121 کی شناخت ہوئی اور 81 کو گرفتار کیا جاچکا ہے.

راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا، 158 کی شناخت ہوئی اور 109 گرفتار ہیں.

فوج کے مطابق راولپنڈی کے حمزہ کیمپ پر 150 شرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 95 کی شناخت ہوسکی اور 77 گرفتار ہیں.

پی اے ایف بیس میانوالی میں 177 حملہ آوروں میں سے 152 شناخت ہو چکے ہیں جن میں سے 103 گرفتار ہیں.

گوجرانوالہ کینٹ میں 400 افراد نے حملہ کیا جن میں سے 346 کی شناخت ہوئی اور 172 گرفتار ہیں.

فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا اور 192 شناخت ہوئے اور اب تک 112 گرفتار کیے جاچکے ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے