پاکستان

مقدمات درج کرنے والے سُن لیں کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں: پرویز الہٰی

جون 4, 2023

مقدمات درج کرنے والے سُن لیں کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں: پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیراعلی پرویزالہی نے کہا ہے کہ مقدمات درج کرانے والوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے لیے ان کا پیغام ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔

اس سوال پر ان کے خلاف مقدمات کے پیچھے کون ہیں پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ مقدمات کے پیچھے کون ہیں۔

’جو کیسز بنا رہے ہیں ان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم فوج کے خلاف نہیں فوج ہماری ہے ہم فوج کے ساتھ ہیں۔ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں تاکہ ہم ملک کو آگے لے جائیں۔‘
’فوج بہت بڑا ادارہ ہے اور ہمارا ادارہ ہے۔ جہاں ہم غلط ہوں گے تو ہم اپنی اصلاح کریں گے۔

پرویز الہی نے کہا کہ ہمارا ان لوگوں کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں جو فوج کے خلاف ہیں۔

پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے خلاف ایک ہزار کیسز بھی بنالیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میری قانونی ٹیم بہت مضبوط ہے، سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔‘

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ناکام شعبہ ہے۔ کوئی ایک ڈھنک کا کام انہوں نے ابھی تک نہیں کیا ہے۔

خیال رہے سنیچر کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی کرپشن کے مقدمے میں بریت کے بعد ان کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے