نو مئی کے واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ کا کیس، امریکہ نے رسائی مانگ لی
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں نو مئی کو کینٹ میں واقع کور کمانڈر کے گھر پر حملے میں ملوث گرفتار دوہری شہریت کی حامل خدیجہ شاہ کو بچانے کے لیے امریکہ بھی سرگرم ہو گیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر جیلاؤ گھیراؤ کے بعد گرفتار ہونے والی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے کیس پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے ان تک کونسلر رسائی مانگی گئی ہے۔
خدیجہ شاہ پاکستان کے ایک سابق آرمی چیف آصف نواز کی نواسی ہیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں نیب کے ہاتھوں سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرتے ہوئے لاہور میں کور کمانڈر کے گھر کا رُخ کیا تھا۔
خدیجہ شاہ کی متعدد آڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ اشتعال انگیز باتیں کر رہی ہیں۔
اُن کو نو مئی کے دو ہفتے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
خدیجہ شاہ کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کئی اعلیٰ شخصیات بھی سرگرم رہ چکی ہیں اور اس وقت بھی پاکستان میں یہی بحث سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے کہ کیا صرف غریب اور اثر و رسوخ نہ رکھنے والے ملزمان کے مقدمات ہی ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے؟