پاکستان

توشہ خانہ کی گھڑی کی رسید، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فراڈ کا مقدمہ درج

جون 7, 2023

توشہ خانہ کی گھڑی کی رسید، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فراڈ کا مقدمہ درج

سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے ساتھ مل کر توشہ خانہ کی گھڑی کے فروخت کی جعلی رسیدیں تیار کی تھیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون مرکز میں ایک دکان کے مالک نسیم الحق نے تھانہ کوہسار میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار نے توشہ خانہ کی کوئی گھڑی مذکورہ افراد سے نہیں خریدی اور اُن کی دکان کے نام سے جعلی رسید تیار کی گئی جس پر اُن کے دستخط بھی جعلی ہیں۔

درخواست دینے والے دکان کے مالک کے مطابق انہوں بارہا متعلقہ افراد اور حکام کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانہ کی گھڑی اور کف لنکس نہیں خریدے اور یہ کہ اُن کے دکان کی جعلی رسید کہیں اور تیار کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے