سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری رہنے والے اعظم خان لاپتا
سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری رہنے والے گریڈ 22 کےبیوروکریٹ اعظم خان لاپتہ ہو گئے ہیں۔
جمعے کو اعظم خان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں اُن کی گمشدگی کی درخواست دی گئی۔
عمران خان نے بھی ایک ٹویٹ میں اعظم خان کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی۔ کیونکہ ان کو عمران خان کی سرپرستی حاصل تھی۔
سنہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اعظم خان کو مرکز میں سیفران ڈویژن کا سیکریٹری تعینات کر دیا گیا۔ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالا تو اعظم خان ان کے پہلے سیکریٹری تعینات ہوئے

