فوج کے خلاف پروپیگنڈے کا الزام، نیا پاکستان کا ایکٹیوسٹ گرفتار
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف سے منسلک حسنین رفیق نامی ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نیا پاکستان نامی ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج سے نو مئی کے بعد فوج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اُکسانے والا مواد اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
ایف آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم قانون پیکا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
حسنین رفیق کو جمعرات کی دوپہر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
تحریک انصاف کے ٹوئٹر ہینڈلز اور فیس بک پیجز کے علاوہ پی ٹی آئی سے منسلک وکلا اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حسنین رفیق کی گرفتاری کے خلاف آواز اُٹھا رہے ہیں۔
Array