پیٹرول عوام کی پہنچ سے باہر، مشکل معاشی فیصلے نگراں دور میں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تبصرے شروع ہو گئے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’گزشتہ 15 دنوں کے اندر عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ نیتجتاً پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جا رہا ہے۔‘
صارفین نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم پر تنقید کر رہے ہیں.
تجزیہ کاروں کے مطابق فوجی اسٹیبلشمنٹ تمام مشکل معاشی فیصلے نگراں دور حکومت میں کرانا چاہتی ہے کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت ان کا بوجھ اٹھانے اور اپنا ووٹ بینک ختم کرنے پر تیار نہیں ہوگی.