کھیل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اگست 26, 2023 < 1 min

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں جیولین تھرو کے مقابلے کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جمعے کو ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں منعقدہ ایتھلیٹکس کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ارشد ندیم ہیں۔

جیولین تھرو کے ابتدائی راؤنڈ میں گروپ بی میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر دور نیزہ پھینک کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ اس طرح انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

دوسری جانب گروپ اے انڈیا کے اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑہ نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، انہوں نے 88.77 میٹر فاصلے پر تھرو پھینکی تھی۔

نیرج چوپڑہ کے علاوہ دو اور انڈین کھلاڑیوں ڈی پی منو اور کشور کمار جینا نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑہ کھلاڑی اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن پر رہے۔

فائنل مقابلہ اتوار کو منعقدہ ہوگا۔

ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

انہوں نے گزشتہ برس کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ سنہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے