عالمی خبریں

ٹک ٹاک کا وائرل چیلنج، امریکہ میں 14 سالہ لڑکا ہلاک

ستمبر 5, 2023 < 1 min

ٹک ٹاک کا وائرل چیلنج، امریکہ میں 14 سالہ لڑکا ہلاک

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 14 برس کا لڑکا ٹک ٹاک کا ’وَن چِپ چیلنج‘ پورا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ہیرس وولوبا نامی لڑکے کی موت جمعے کو ٹک ٹاک کا ٹرینڈ چیلنج ’وَن چِپ چیلنج‘ پورا کرتے ہوئے ہوئی۔

وَن چِپ چیلنج ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک نیا ٹرینڈنگ چیلنج ہے جس میں شرکا تیز مصالحے والے ٹورٹیلا چپس کھاتے ہیں اور اسے بغیر پانی پیے زیادہ سے زیادہ دیر تک کھانے کی ویڈیو بناتے ہیں۔

ہیرس وولوبا نامی لڑکے کی والدہ نے مقامی میڈیا ’این بی سی 10‘ کو بتایا کہ اُن کے بیٹے نے سکول میں شدید تیز مصالحے والے پیکوئی چپس کھائے جس کے باعث اُس کے پیٹ میں درد ہوا۔

ہیرس کے اہلخانہ انہیں سکول سے گھر لائے جہاں اُن کی طبیعت میں بہتری آئی، کچھ دیر بعد جب وہ باسکٹ بال کے ٹرائی آؤٹ کے لیے جانے لگے تو بے ہوش ہو گئے۔

ہیرس کے بے ہوش ہونے کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی موت واقع ہو گئی۔

ہیرس کی والدہ سمجھتی ہیں کہ اُن کے بیٹے کی موت تیز مصالحے والے چپس کھانے کے باعث ہوئی تاہم ابھی تک ہسپتال نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جاری نہیں کی اور موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

دوسری جانب پیکوئی چپس بنانے والی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ہدایات میں درج کیاہے کہ چپس کھانے سے صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے