اہم خبریں متفرق خبریں

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے: ن لیگ

ستمبر 12, 2023 < 1 min

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے: ن لیگ

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر پاکستان واپس آئیں گے۔

نواز شریف کی واپسی کا اعلان پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک بیان میں کیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ’ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔ محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔‘

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ہائی کورٹ سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد 19 نومبر 2019 کو برطانیہ گئے تھے۔

گذشتہ ایک سال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اعلانات ہوتے رہے۔ تاہم ان کی واپسی کے اعلانات کے باوجود اب تک نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئے۔

گذشتہ مہینے شہباز شریف نے کہا تھا کہ نوازشرف اکتوبر میں وطن واپس آئیں گے۔

25 اگست کو لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی اکتوبر میں واپسی پارٹی کی سینیئر قیادت سے مشاورت کے بعد طے پائی ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ نواز شریف واپسی پر پاکستان میں قانون کا سامنا کریں گے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے